ریاض/دوحہ،23اکتوبر(رائٹر)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے عراق اور عرب کے لیڈروں کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ کرنے کے بعد آج کہا کہ اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس)سے لڑنے میں عراق کی مدد کرنے والے ایران حامی جنگجوؤں کو واپس لوٹ جانا چاہئے۔
مسٹر ٹلرسن کے اس بیان کو خلیجی
ممالک پر ایران کے اثرات کو کم کرنے کی امریکی کوششوں کی شکل میں دیکھا جارہاہے۔
امریکہ وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران حمایت یافتہ جو جنگجو عراق میں آئی ایس اور داعش سے لڑنے میں اس کی مدد کررہے ہیں ،انہیں واپس لوٹ جانا چاہئے کیونکہ لڑائی اب تقریباً ختم ہورہی ہے